ابنا: المنار ٹیلیویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق عراق کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے(مارٹین کوبلر) کی جانب سےعراق اور کویت کے مابین سرحدی احتلافات کو حل کرنے کیلئے عراق کے کچھ حصے کو کویت میں ضم کرنے کیلئے اقوام متحدہ کے فیصلے کی عراق کی سیاسی اور مذھبی جماعتوں اور اس ملک کی اہم شخصیات نے مذمت کرتے ہوئے اسے غیر منصفانہ اورسابق حکومت کی غلطی کا نتیجہ قرار دیا۔عراقی وکلاء کی یونین کے صدر علی الشمری نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کوعراق اور کویت کے مابین سرحدی تنازعہ میں عدالت کا کردار ادا کرنے کا حق نہیں پہنچتا۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 1993 میں عراق اور کویت کے مابین 216 کیلو میٹر طویل سرحدی پٹی کو واضح کرنے کیلئے ایک قرارداد منظور کی کہ جس کی رو سے عراق کی سرزمین کے ایک حصےکو کویت میں شامل کرنے کیلئے تھا اور اس طرح اس تنازعہ کو ختم کرنے کیلئے عراق کی سر زمین کے ایک حصے کو کویت میں شامل کر لیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
7 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 407258
عراق کی سیاسی اور مذھبی جماعتوں اور اس ملک کی اھم شخصیات نے عراق کے کچھ حصے کو کویت میں ضم کرنے سے متعلق اقوام متحدہ کے فیصلے کی مخالفت کی۔